جماعت اسلامی پاکستان نے فاٹا انضمام کے حوالے سے لانگ مارچ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی

مارچ تین روز تک جاری رہیگا ،(کل)دس بجے باب خیبر میں جلسہ ،مختصر دھرنا ہوگا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان نے فاٹا انضمام کے حوالے سے لانگ مارچ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ،باب خیبر سے لانگ مارچ کل شروع کیا جائیگا۔مرکز اسلامی میں لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا کہناتھاکہ جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات اور وہاں کی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ،فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے۔

سرتاج عزیز کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ فاٹا کی عوام ضم ہونا چاہتی ہے دوسال ہوگئے ہیں کہ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی انکا کہناتھاکہ جماعت اسلامی فاٹا انضمام کے حوالے سے لانگ مارچ کریگی مارچ تین روز تک جاری رہیگا ۔آج اتوار کو دس بجے باب خیبر میں جلسہ اور مختصر تک دھرنا ہوگا ،ایک بجے لانگ مارچ شروع ہوگا،تین بجے جمیل چوک میں جلسہ ہوگا۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ کے دوران نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں جلسے ہونگے مارچ کے دودان چھ جلسے اور چھ مختصردھرنے ہونگین فیض آباد میں دھرنا اور جلسہ ہوگا فیض آباد کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسہ اور دھرنا دیا جائیگاحکومت کو فاٹا کے حوالے سے دو ٹوک اعلان کرنا ہوگا وفاقی حکومت پیچیدگیاں پیدا کرنے والے اعلانات کررہی ہے وفاقی حکومت انضمام کے حوالے کھول کر بات نہیں کررہی صوبے میں انضمام کے بعد قبائلی علاقوں سے ایف سی آر ختم ہو جائے گا ۔مشتاق احمد خان کا کہناتھاکہ دھرنے کو روکا گیا تو اہنی ہاتھوں سے نمٹے گئے مارچ کے شرکاء پرنتشدد کرنا حکومت کی بے وقوفی ہوگئی اگر راستے بند کئے گئے تو مذاحمت کی جائیگی ان کا کہناتھاکہ ایم ایم اے کے حوالے سے تیرہ تاریخ کو فیصلہ ہوگا