لاہور ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شور کوٹ میں نئے پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:29

لاہور ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شور کوٹ میں نئے پاور پلانٹ کا افتتاح ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شور کوٹ میں ایک نئے پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، وزیراعظم گزشتہ صبح ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو ان کی آمد کے پیش نظر لاہور ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، بعد ازاں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ پاور پلانٹ کے افتتاح کے لئے بذریعہ ہیلی کاپٹر شور کوٹ روانہ ہو گئے۔