لاہور ، لیسکو میں بہتر کارکردگرنے والوں کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی کے کے خلاف محکمانہتادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،چیئرمین واجد کاظمی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) چیئرمین لیسکو واجد کاظمی نے کہا ہے کہ لیسکو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیسکو کے میٹر ریڈروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف لیسکو ملازمین محکمہ کا اثاثہ ہیں تو دوسری طرف بل ادا کرنے والے صارفین بھی محکمہ کے لئے اتنے ہی عزیز ہیں جن کے مفادات کا تحفظ کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :