لاہور ، ڈاکٹر طاہر القادری کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:29

لاہور ، ڈاکٹر طاہر القادری کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ان ملاقاتوں کا مقصد سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مشترکہ حکمت عملی کو مرتب کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی آج بروز اتوار ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹارگٹ بنانے کے سلسلے میں غور کیا جائے گا۔