جنوب مشرقی امریکہ موسم سرما کے برفیلے طوفان کی زد میں آگیا

کرسمس سے دو ہفتے قبل ہی ڈیلٹا ایرلائننز کی پروازیں منسوخ کردی گئیں

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) جنوب مشرقی امریکہ موسم سرما کے برفیلے طوفان کی زد میں آگیا ہے۔اور کرسمس سے تقریبا دو ہفتے قبل ہی ڈیلٹا ایرلائننز کو اپنی پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔یہ اقدام سلسلہ وار اثرات رکھ سکتاہے کیونکہ یہ طوفان اٹلانٹا کے سب سے بڑے مر کز کو لپیٹ لئے ہوئے ہے۔اس فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ دن کے وسط تک اس نے 375 پروازیں منسوخ کردیں تھیں۔

اور تبدیلی فیس لاگو کئے بغیر سفری منصوبے تبدیل کرنے کے لیے سیاحوں اور مسافروں کی حوصلہ افزائی کی ،اگر تو انہوں نے اختتام ہفتہ میں اٹلانٹا کے ذریعے پروازیں بک کررکھی تھیں۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جنوبی امریکی ریاستوں کے لیے موسمی انتباہ جاری کیا اور ان مقامات پر برفباری کی پیشین گوئی کی جہاں پر شازوناد ہی برف پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اٹلانٹا میں ایک سے دو انچ برف پڑ سکتی ہے جس سے ڈرائیونگ خطرات ہوسکتی ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ:ڈیلٹاایک تاخیری آپریشن برقرار رکھے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ پروازیں صحیح طورپر برف کے بغیر ہیں اور مسلسل محو ہیں۔ایرلائن نے محتاط طور پر کہا ہے کہ منسوخیاں اورپروازوں میں مزید تاخیریں سامنے آسکتی ہیں۔اور اس کا انحصار طوفان کی شدت پر ہے۔صارفین(کسٹمرز)کو منسوخ شدہ پروازوں کے لیے پیسے واپس لینے کی درخواست کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :