آصف زرداری و ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات پرکسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،

سیاسی جماعتوں کی آپس میں مشاورت جمہوری عمل کیلئے تقویت کا باعث ہوتی ہے، پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو کا بیان

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:09

آصف زرداری و ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات پرکسی کو پریشان ہونے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات پر لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،سیاسی جماعتوں کی آپس میں مشاورت جمہوری عمل کیلئے تقویت کا باعث ہوتی ہے۔ بروز ہفتہ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں سب سے پہلے فلسطین کے مسئلہ پر آواز اٹھائی،ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری نے فلسطین کے مسئلہ کو عالمی مسئلہ قرار دیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کیا۔

انہوں نے ماڈل ٹائون کے سانحہ کو ملکی تاریخ کا بیانک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بربریت کی مثال کہیں نہیں ملتی وزیر اعلیٰ کے ناک کے نیچے 14 معصوم لوگوں کو شہید اور 90 کو زخمی کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی ماڈل ٹائون واقعہ کے مظلوموں کو انصاف دلانے کے لئے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ اس جدوجہد میں شریک رہے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی انصاف کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد وہ دھرنے کی شکل میں ہو یا کنٹینر کی شکل میں بھروپور ساتھ دے گی۔ ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ اُن کے کنٹینر پر بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی مظلوموں کی داد رسی کے لئے اس جدوجہد میں شریک ہوں گی پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اس جدوجہد میں اکٹھے ہو کر ڈاکٹر طاہرالقادری کے کینٹینر میں سوار ہو جائیں۔