Live Updates

پیپلز پارٹی نے خواجہ سعد رفیق اور مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پر تنقید کا جواب دیدیا،

دو تہائی اکثریت کے باوجود نون لیگ نے آئین میں ڈالا گیا آمریت کا گند صاف کیوں نہ کیا پارلیمنٹ کی بالادستی کے خلاف آئین میں ضیا الحق اور خواجہ سعد کے قائد نے گند ڈالا تھا،حیرت ہے کہ مستقل سیاسی یتیم ہمیں طعنہ دے رہے ہیںہر حکومت سے خیرات سمجھ کر حصہ بٹورنے والے مولانا کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی،مولانا نے اقتدار میں اپنا حصہ بچانے کیلئے نواز شریف کی ترجمانی کر رہے ہیں،مولانا اپنی سیاست کریں نواز شریف کو ان کے ترجمانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں،گالی کی سیاست کی بانی نون لیگ ہی, عمران نیازی نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہا ہے،پی پی پی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اور آج بھی ہے،ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:09

پیپلز پارٹی نے خواجہ سعد رفیق اور مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پر تنقید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پر تنقید کا جواب دیدیا، دو تہائی اکثریت کے باوجود نون لیگ نے آئین میں ڈالا گیا آمریت کا گند صاف کیوں نہ کیا پارلیمنٹ کی بالادستی کے خلاف آئین میں ضیا الحق اور خواجہ سعد کے قائد نے گند ڈالا تھا،حیرت ہے کہ مستقل سیاسی یتیم ہمیں طعنہ دے رہے ہیںہر حکومت سے خیرات سمجھ کر حصہ بٹورنے والے مولانا کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی،مولانا نے اقتدار میں اپنا حصہ بچانے کیلئے نواز شریف کی ترجمانی کر رہے ہیں،مولانا اپنی سیاست کریں نواز شریف کو ان کے ترجمانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں،گالی کی سیاست کی بانی نون لیگ ہی, عمران نیازی نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہا ہے،پی پی پی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے خواجہ سعد رفیق اور مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والی نون لیگ بتائے اس نے آئین کیلئے کیا کیا, تین بار دو تہائی اکثریت کے باوجود نون لیگ نے آئین میں ڈالا گیا آمریت کا گند صاف کیوں نہ کیا پارلیمنٹ کی بالادستی کے خلاف آئین میں ضیا الحق اور خواجہ سعد کے قائد نے گند ڈالا تھا, پی پی پی نے سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود آئین کو آمریتوں آلائشوں سے پاک کیا, نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے بعد میمو گیٹ میں کالاکوٹ کس آئین کی بالادستی کیلئے پہنا تھا, پیپلز پارٹی نے کبھی گالی کی سیاست کی نہ اب کرے گی, خواجہ سعد شہباز شریف کی گالیوں کا تو پہلے قوم کو جواب دی, نواز شریف نے جلسوں میں پی پی پی قیادت کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی خواجہ سعد اسے کیسے جھٹلا سکتا ہی, گالی کی سیاست کی بانی نون لیگ ہی, عمران نیازی نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہا ہی, پی پی پی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اور آج بھی ہے ،نہ نون لیگ بانی ضیا الحق پی پی پی کو ختم کر سکے تو کیا چیز ہیں, نواز شریف پی پی پی کو ختم کرنے کے خواب دیکھتے دیکھتے خود نااہل ہو گئی, نون لیگ جی ٹی روڈ کی جماعت ہے اور نواز شریف لاہور کے وزیراعظم تھی, مشرف دور میں اس نام نہاد قومی جماعت کے پاس لاہور میں بھی امیدوار نہیں تھی, بیگم کلثوم نواز کو لاہور میں تین گھنٹے گاڑی میں لٹکایا گیا تب یہ لیگی کہاں تھے ،خواجہ سعد بتائیں تب کسی ایک "غیرتمند" نے نعرہ بلند کیا اور کس کا سر پھاٹا تھا،حیرت ہے کہ مستقل سیاسی یتیم ہمیں طعنہ دے رہے ہیںہر حکومت سے خیرات سمجھ کر حصہ بٹورنے والے مولانا کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی،مولانا نے اقتدار میں اپنا حصہ بچانے کیلئے نواز شریف کی ترجمانی کر رہے ہیں,مولانا اپنی سیاست کریں نواز شریف کو ان کے ترجمانوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں, پرانے اتحادی ہونے کی وجہ سے مولانا کا احترام کرتے ہیں مولانا اس کا ہی خیال کر لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات