آزادکشمیرمیں سیاسی تفریق کے بغیر عوامی ضریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کئے، راجہ محمد فاروق حیدر

این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے لوگوں کو میرٹ اور انصاف پر روز گار فراہم کیا سب اپنا سیاسی پروگرام چلائیں مگر ایسا قطی طور پر نہ کریں کہ کسی کو تکلیف ہو، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:09

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم نے آزادکشمیرمیں سیاسی تفریق کے بغیر عوامی ضریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات شروع کئے ۔این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے لوگوں کو میرٹ اور انصاف پر روز گار فراہم کیا ۔سیاسی تقسیم شائدکبھی ختم نہ ہو لیکن ان کونفرتوں میں تبدیل کسی صورت نہیں کرنا چاہیے اس کا معاشرے کو نقصان ہوتا ہے ۔

سب اپنا سیاسی پروگرام چلائیں مگر ایسا قطی طور پر نہ کریں کہ کسی کو تکلیف ہو۔اختلاف رائے رکھنے ولوں کی بات سرآنکھوں پر جو مسائل کے حل کی طرف توجہ دلاتے ہیں انہیں بھی خوش آمدید کہتا ہوں لیکن سب سے گزار ش ہے کہ ایسی زبان نہ استعمال کہ کسی کی دل آزاری ہو ۔

(جاری ہے)

میڈیا جذبات میں کہی بات کو خبر نہ بنائیں بلکہ اصلاح معاشرہ عتدالپسندی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں بالا میں الحاج ظفر اللہ عباسی مرحوم کے چہلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبرقانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،سابق وزیر دیوان علی چغتائی ،رفاقت اعوان،شوکت جاوید میر،ڈاکٹر محمد عارف ،سابق چیئرمین ضلع کو نسل راجہ امیتا ز احمد خان،مسلم لیگ ن کے ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ فرید خان،علماء کرام سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں نے خطا ب کیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ الحاج ظفر اللہ عباسی کے خاندان سے ہمارہ دیرنیہ تعلق ہے مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ دوسرے انسانوں کی بھلائی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں ۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کے ان کے بھائی ،بتجھے اور سردار حمیداللہ خان ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے علاقہ کی فلاح وبہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تحصیل ہٹیاں بالا نے بڑے نامی گرامی سیاسی زعماء پیدا کیے ہیں جنہوں نے ملک بھر میں علاقے کا نام روشن کیا جن میں میرے والد بزرگوار راجہ محمد حیدر خان ،صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر ،راجہ لطیف خان ،منشی علی گوہر ،سردار حمید اللہ خان،علی خان چغتائی بھی شامل ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ دنیا میں اللہ کیذات کے علاوہ کسی کو پتا نہیں مگر رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا کہ وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں ۔

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ اللہ جب اختیار دیتا ہے تویہ فرض عین ہوتا کہ بندہ اس کی مخلوق کی خدمت کرے تا کہ سیاسی و سماجی انصاف قائم کیا جائے۔ اورہم اس کیلئے حطل مقطورکوشش کررہے ہیں ۔رب العزت عاجری اور انکساری کو پسند فرماتا ہے ۔جبکہ آکٹر اور تکبر کرنے والے اس کی پکڑسے محفو ظ نہیں رہ سکتے ۔ضلع ہٹیاں بالا سیری نگر کا گیٹ وے ہے ۔

اسے مثالی ضلع بنائیں گے ۔یہاں بنیادی ضرویات زندگی کی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے یونیورسٹی کی مکانیت سمیت تمام حل طلب معاملات کو یکسو کرنا میری ذمہ داری ہے ۔اور انشااللہ اسے ایک مثالی ضلع بنائیںگے مگر اصل بات یہ ہے کہ ہمار ا اخلاق و کردار بھی مثالی ہونا چاہے تاکہ جو بھی کوئی باہر سے آئے وہ یہاں سے اچھا تاثر لے کر جائیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ الحاج ظفر اللہ عباسی نے اپنی ساری زندگی غریب لوگوں کی خدمت میں گزاری ہے ۔ امید ہے کہ ڈاکٹر مصطفی بشیر اور بشیر اللہ خان ان کے نقش قدم پر چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :