ٹنڈو محمد خان ،ْغیر مقامی افراد کی آبادکاری اور انہیں شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے خلاف میونسپل آفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:05

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء)سندھ ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سند ھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری اور انہیں شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے خلاف میونسپل آفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، جس میں سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل جماعتوں ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، جئے سندھ قومی محاذ، جئے سندھ تحریک ، قومی عوامی تحریک سمیت دیگر قومپرست جماعتوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر سندھ ایکشن کمیٹی کے ضلعی رہنمائوں اقبال حاجانو، شاہد نور میمن، پپو بھرگڑی، زاہد جسکانی، جاوید ہالیپوٹو، عبدالخالق خاصخیلی و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک سازش کے تحت غیر مقامی افراد کو آباد کیا جا رہا ہے اور انہیں شناختی کارڈ بھی جاری کئے جارہے ہیں جو کہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے، سندھ کے قومپرست کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سندھ میں پہلے ہی غیر مقامی افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر سندھی قوم اپنی بقا کی جنگ شروع کر دے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک پریس کلب ہال میں کاٹا گیا، اس موقعے پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی رہنما ئوں شاہد نور میمن، پپو بھرگڑی، ذوالفقار میمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے موجودہ حکمرانوں نے سندھ میں کرپشن کا راج قائم کر رکھا ہے، موجودہ حکمران سندھ کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ ناکاقابل برداشت ہے، آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے چوروں ، ڈاکوں کو کسی صورت ووٹ نہیں دے گی، آئندہ آنے والا وقت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا ہے۔