توانائی بحران کاخاتمہ:جرمن سفیرنے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژنری لیڈرقراردے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 دسمبر 2017 17:47

توانائی بحران کاخاتمہ:جرمن سفیرنے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژنری لیڈرقراردے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 دسمبر2017ء) : جھنگ میں پنجاب گیس پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلرنے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ایک ویژنری رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں اور میں وزیراعلی شہباز شریف کی ان اقدامات کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور ان کی قابل فخر قیادت میں صوبے میں بہترین انداز میں کام ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا ویژن ان کے کام کرنے کی صلاحیت اور ان کا عزم قابل تعریف ہے ۔ شہباز شریف نے توانائی بحران کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ جرمن سفیرمارٹن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شريف آپ کی بجلی بحران پرقابو پانے کے ویژن ، توانائی کی بہتر صورتحال کا حصہ بننے اور توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئےمتحرک کردار ادا کرنے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنیوں کو سی پیک مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ آج کا دن پاکستان ، پنجاب اور جھنگ کیلئے ایک تاریخی دن ہے - یہ دن جرمنی کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے - انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملک کی خوشحالی کا شاندار ویژن رکھتے ہیں - جرمن سفیر نے اردو زبان میں بھی چند جملے بولے اور آخر میں پاکستان، جرمنی اور چین زندہ باد کا نعرہ لگایا-جرمن کمپنی سیمن کے چیف فنانشل آفیسرسٹیفن ہالبسٹ آڈٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس منصوبے کے لئے بہترین کارکردگی والی گیس ٹربائن لگائی جا رہی ہیں - وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے توانائی کے حصول کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے ہیں - چین کے سفیر مسٹر یا ؤ جنگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کے لئے بہت سپورٹ دی ہے اور بے پناہ سہولتیں فراہم کی ہیں - ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان خوشحال اور مضبوط ہو۔

واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج جھنگ میں 1263 میگاواٹ بجلی کے ایل این جی پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بجلی پاور پلانٹ کی بروقت تکمیل کیلئے کاوشوں کوسراہا بھی گیا۔