جڑانوالہ کو موٹر وے، ہسپتال، یونیورسٹی اور کئی سہولیات دی ہیں، طلال چوہدری

عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چوہدری برادران نے سپانسر کیا ،اب زرداری کریں گے جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہے گا، وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد رد عمل

ہفتہ 9 دسمبر 2017 17:38

جڑانوالہ کو موٹر وے، ہسپتال، یونیورسٹی اور کئی سہولیات دی ہیں، طلال ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے جڑانوالہ کو موٹر وے، ہسپتال، یونیورسٹی اور کئی سہولیات دی ہیں عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چوہدری برادران نے سپانسر کیا اور اب زرداری کریں گے جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہے گاہم نے عمران خان کو جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور سکیورٹی دی اگروہ کہتے تو بندے بھی ہم جلسے میں بھیج دیتے جمعہ کو جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چوہدری برادران نے سپانسر کیا اور اب زرداری کریں گے انہوں نے کہا کہ زرداری قادری ملاقات دیکھ کر بھٹو کی روح کانپ اٹھی ہو گی اس ملاقات نے بھٹو ااور پیپلز پارٹی کے نظریے کو دفن کردیا ہے عمران قادری زرداری اتحاد زیرو جمع زیرو ہے، وہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے انہوںنے کہا کہ عمران نے ساڑھے چار سال الزامات کی سیاست کی ہے ان کا موبائل، زبان اور تقریر تینوں ایک جیسی گندی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران نے عوام کو دھرنا گالی اور لاٹھی کے سوا کچھ نہیں دیا وزیرمملکت نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ دوتہائی اکثریت سے جیتے گی اور عوام لوڈشیڈنگ ختم کرنے والوں کو ووٹ دیں گے ہم نے جڑانوالہ کو موٹر وے، ہسپتال، یونیورسٹی اور کئی سہولیات دی ہیں۔