تمام سازشیں سینیٹ الیکشن کیلئے کی جارہی ہیں، رانا تنویر حسین

ہفتہ 9 دسمبر 2017 17:04

تمام سازشیں سینیٹ الیکشن کیلئے کی جارہی ہیں، رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مخالفین سینیٹ الیکشن کیلئے سازشیں کررہے ہیں ،کچھ جماعتیں سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کی واضح اکثریت نہیں چا ہتی ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ(ن) سینٹ الیکشن میں برتری حاصل کر ے گی اور حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کریگی آئندہ عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہو نگے اور مسلم لیگ (ن) دو تہا ئی اکثریت سے کامیاب ہو گی ملک 70سال سے سازششوں کا شکار ہے حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا بار بار جمہوریت کو ڈی ریل کرنے سے ملک کے حالات خراب ہو ئے آمروں کو با عزت طریقے رخصت کیا گیا جبکہ منتخب وزیر اعظم کو کبھی جلا وطن اور کبھی تختہ دار پر لٹکایا گیا ا ٓ ج پھر مخصوص قوتوں ملک میں بے چینی چاہتی ہیں ساڑھے چار سالوں سے حکومت کے خلاف دھرنوں ، احتجاج ، انتشار اور توڑ پھوڑ اور انارکی پھیلانے کی مذموم کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود ملک میں تیز رفتار ترقی کا سفر جاری ہے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالوں کامقصد ملک کو ترقی اور خوشحالی پٹری سے اتارنا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے فتو والہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میاں عبدالروف ، چیئر مین ایم سی شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، میڈ یا کو آرڈینٹرندیم گورایہ ،سابق نا ظم منیر شامی ، حکیم سلیم اللہ ، چودھری ارشد حبیب ، سمیت دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی ترقی خوشحالی کی سب سے بڑی دشمن ہے اورنج ٹرین منصوبہ پر بھی عمران خان نے سیاست کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی اگر معاملہ عدالت میں نہ جاتا تو یہ منصوبہ اب تک مکمل ہو چکا ہو تا انہوں نے کہا کہ زرداری ،قادری گٹھ جو ڑ مفادات کے لئے ہے لاشوں کی سیاست کرنیوالے عوامی خدمت نہیں کرسکتے قادری کینڈا سے جمہوریت کو سبوتاژ کر نے کے لئے آتے ہیں اور پھر ناکام واپس لو ٹ جاتے ہیں آج کل جو غیر فطری اتحاد بن رہے ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف حکومت پر دبا ئو بڑھانا ہے اپوزیشن جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں اور سازششیں کرنے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کا الیکشن 2018میں مقابلہ کر یں سب کو پتہ چل جائے گا کس میں کتنا دم خم ہے

متعلقہ عنوان :