Live Updates

عمران خان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کے لئے متحرک

ہفتہ 9 دسمبر 2017 17:04

عمران خان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کے لئے متحرک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) عمران خان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں انضمام کے لئے متحرک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے متصل افغان سرحد پر واقع پاکستان کے قبائلی علاقے جو7ایجنسیوں پر مشتمل ہیں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں عمران خان متحرک ہوگئے،جس کے لئے وہ حکومت کو دس نکاتی چارٹر پیش کریں گے،جس کے ساتھ ہی وہ حکومت سے فاٹا انضمام کا عمل فوری شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چارٹر کے مطابق حکومت فاٹا میں کے پی کے طرز کے بلدیاتی انتخابات کرائے۔وفاق کے قابل تقسیم وسائل کا3فیصد حصہ فاٹا کو دیا جائے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس فاٹا انتظام سے متعلق وفاق سے رابطہ کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات