وزارت داخلہ نے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کر دیں

ہفتہ 9 دسمبر 2017 16:57

وزارت داخلہ نے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرسرکاری تنظیموں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کا عمل بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق21بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے درخواستیں مختلف وجوہات اور رپورٹوں کی بناء پر مسترد کیں۔کیونکہ این جی اوز کی درخواستیں نئی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ درخواستیں مسترد ہونے پر این جی اوز نظرثانی کی اپیل کرسکیں گی۔غیر سرکاری تنظیموں کو کام بند کرنے کیلئے معقول وقت دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :