امریکہ میں بھارتی نژاد امریکیوں کو غیر منصفانہ پولیس سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، سروے رپورٹ

ہمیں اس وجہ سے پولیس تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ ہم ایشیائی باشندے ہیں

ہفتہ 9 دسمبر 2017 16:35

امریکہ میں بھارتی نژاد امریکیوں کو غیر منصفانہ پولیس سلوک کا سامنا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) ایک نئے جائزے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی بھارتی نژاد امریکی شہریوں سے پولیس کا غیر منصفانہ سلوک روا رکھا جا سکتا ہے۔سروے کے مطابق چینی نژاد امریکی شہریوں کے مقابلے میں بھارتی نژاد امریکی شہریوں سے امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں امتیازی سلوک روارکھا جاسکتا ہے۔

سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سترہ فیصد بھارتی نژاد امریکی شہر یوں نے دوفیصد چینی نژاد امریکی شہریوں کے مقابلے میں کہا کہ انہیں یا ان کے خاندان کے کسی رکن کو پولیس نے غیر منصفانہ طورپر روکا یا سلوک روا رکھا ہے کیونکہ وہ ایشیائی ہے ، یہ ایسا اس حقیقت کے باوجود ہے کہ 33فیصد بھارتی نژاد امریکی شہریوں کے مقابلے میں سولہ فیصد چینی نژاد امریکی شہریوں اور گیارہ فیصد جنوب مشرقی ایشیائی نژاد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ اکثریتی بالائی آمدن والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ،یہ رپورٹ رواں ہفتے امریکہ میں امتیازی سلوک کے عنوان سے متعدد رپورٹوںجاری کی جانیوالی متعدد رپورٹوں کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ نیشنل پبلک ریڈیو ، روبرٹ وڈ جانسن فائونڈیشن اور ہاورڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کی طرف سے کئے جانیوالے سروے پر مبنی ہے۔سروے میں ایک چوتھائی یا اس سے زائد ایشیائی نژاد امریکی شہریوں نے کہا کہ مکانوں کے حصول اور ملازمت میں ان سے ایشیاء مخالف امتیازی سلوک روارکھنے کا تجربہ ہوا ہے۔مزید برآں پانچ ایشیائی نژاد امریکی باشندوں میں سے قریباً ایک نے کہا کہ انہیں اس وجہ سے اس وقت امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ کالج میں داخلے کیلئے درخواست دیتے ہیں یا جب وہ پولیس سے مزاحمت کرتے ہیں ، کالج میں داخلے یا درخواست دینے کے وقت امتیازی سلوک کی شناخت کرنیوالوں کا تناسب 19فیصد جب سے پولیس سے مزاحمت کرنیوالوں سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنیوالوں کا تناسب 18فیصد ہے، ہاوروڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر رابرٹ بلنڈن نے جنہوں نے سروے میں معاون کردار ادا کیا کہا کہ ہمارے سروے سے پتہ چلا ہے کہ ایشیائی نژاد امریکی خاندانوں کی ان گروپوں میں سب سے زیادہ اوسط آمدن ہے جن سے ہم نے سروے کیا ہے تا ہم اس کے باوجود سروے سے پتہ چلا ہے کہ ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کو ہائوزنگ ، روزگار اور کالج میں مسلسل امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے 21فیصد نے کہاہے کہ انہیں یا ان کے خاندان کے افراد کو دھمکیاں دی گئی ہیں یا غیر جنسی طورپر ہراساں کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایشیائی ہیں ، مزید دس فیصد نے کہا کہ انہیں یا ان کے خاندان کے افراد کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے ، آٹھ فیصد نے کہا کہ انہیں جنسی طورپر ہراساں کرنے کا تجربہ ہوا ہے کیونکہ وہ ایشیائی ہیں ، تارکین وطن ایشیائی امریکیوں کے مقابلے میں غیر تارکین وطن ایشیائی نژاد امریکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں امتیازی سلوک کی ان اقسام کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ سروے 18سال یااس سے زیادہ کی عمر کے 3453بالغوں کے قومی نمائندہ نمونوں سے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :