جرمنی میں تیز رفتار برفانی طوفان ،

ٹریفک کا نظام درہم برہم، متعدد حادثات میں کئی افراد زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 16:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) جرمنی میں تیز رفتار برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا جس کے باعث متعدد حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتار برفانی طوفان کی وجہ سے جرمنی کے بیشتر حصے میں ٹریفک کا نظام درھم برھم ہو گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف جرمن ریاستوں میں کاروں کے کئی حادثوں کی وجہ سے ہائے وے بند ہو گئے۔ ان حادثات میں بعض افراد کے معمولی زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :