Live Updates

دھرنوں کا باب بند کرناحکومت،فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے،چوہدری نثار

دھرنوں کی وجہ سے جتھوں کی حکومت ہوگی،ن لیگ کوموجودہ سیاسی بیانئے سے الیکشن میں شدید نقصان ہوگا،اداروں کوٹارگٹ نہ کیاجائے، ڈیڑھ سال جاوید ہاشمی کی واپسی کیلئے کوشاں ہوں، شیخ رشید عمران خان کاچپڑاسی بناہواہے، کیوں ایسے شخص کوعزت دیتے ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 دسمبر 2017 15:50

دھرنوں کا باب بند کرناحکومت،فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے،چوہدری ..
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ دھرنوں کاباب بندکرنافوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے،مسلم لیگ ن کوموجودہ سیاسی بیانئے پرعملدرآمدسے الیکشن میں شدید نقصان ہوگا،اداروں کوٹارگٹ کرنے کی بجائے الیکشن پرتوجہ دی جائے، ڈیڑھ سال جاوید ہاشمی کی واپسی کیلئے کوشاں ہوں، شیخ رشید عمران خان کاچپڑاسی بناہواہے، کیوں ایسے شخص کوعزت دیتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسلامیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری پولیس اور ایف سی نے 2014ء میں دھرنوں کوروکاتھا۔ہماری پولیس اور ایف سی میں اہلیت ہے کہ وہ لوگوں کوہینڈل کرسکتی ہے لیکن حکومت کوساتھ کھڑاہوناپڑتاہے۔فورسزمیں پرتشددواقعات اور انتشارکوروکنے میں پوری صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے دھرنے میں عدلیہ نے بڑی مدد کی۔انہوں نے واضح کیاکہ اگرملک نے آگے بڑھناہے تودھرنوں کاباب بندکرناہوگا۔

یہ نہیں ہوسکتاکہ جب مجھے سوٹ کرے تومیں دھرنادوں یانہ دوں۔انہوں نے کہاکہ اگردھرنوں کاباب بندنہ کیاگیاتویہاں جتھوں کی حکومت ہوگی جوطاقتوراور زیادہ ڈنڈے والاہوگاتوووہ اسلام آبادپرآکریلغارکرے گا۔اور پھردھرنوں کی وجہ سے ملک میں صرف جتھوں کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں ایک واضح ہدایت کی تھی کہ کسی کوبھی کسی صورت فیض آبادانٹرچینج پرقبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ماضی میں بھی دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نے نہیں بلکہ حکومت نے دی تھی۔پہلے دھرنے میں بھی وزیراعظم نوازشریف نے مجھے اووررول کرکے ریڈزون کی اجازت دی۔راناثناء کے بارے میں وہ یاچیف منسٹرہی بہتربتاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کوپنڈی کے رہائشیوں کی زندگی سے متعلق بتایاکہ کس طرح ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

چوہدری نثارنے کہاکہ ہماراکوئی گارڈہمارے گھرکے باہرنہیں تھا۔میرے گھرکی دیواروں پرگولی کاکوئی نشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے 30سال سے زائد سیاست میں ہوگئے ہیں ،تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی ۔میں سیاست میں تشددپریقین نہیں رکھتا۔ لیکن میں کوئی باہرسے بھی نہیں آیاہواہوں۔کہ میرے گھرپرکوئی حملہ کرکے چلاجائے۔تاہم میرے گھرپرحملہ آوروں کاتعلق شرپسندعناصرسے تھا لیکن دھرنے کے لیڈران شامل نہیں تھے۔

لیکن ہم ان تک پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کے بیان پرمجھ سے تبصرہ نہ کروائیں۔سپریم کورٹ کے سامنے جاکرکہتاہے کہ میں 7باروزیربنا۔لیکن یہ جھوٹ ہے وہ صرف تین باربناہے۔مجھے عمران خان اگرایساکہتاتوساری زندگی ہاتھ نہ ملاتا۔لیکن آج بھی اس کاچپڑاسی بناہواہے۔آپ کیوں ایسے شخص کوعزت دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کاجس بنچ میں کیس ہے وہ ٹھیک لیکن پوری عدلیہ یافوج کوٹارگٹ نہیں کرناچاہیے۔

یہ میری پارٹی کے مفادمیں ہے میں اس پرقائم ہوں۔اداروں کوٹارگٹ کرنے کی بجائے الیکشن 2018ء پرتوجہ دینی چاہیے۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ میں ڈیڑھ سال سے کوشاں ہوں کہ جاوید ہاشمی کیلئے دروازے کھلنے چاہئیں۔پچھلی باربھی جاوید ہاشمی میری وجہ سے نہیں بلکہ انہیں پارٹی قیادت سے اختلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ فوج سمیت تمام ادارون کی ذمہ داری ہے کہ دھرنو ں کاباب بندہوناچاہیے۔جمہوری ملکوں میں دھرنے ہوتے ہیں لیکن ایسے دھرنے ہوں جوعوام کی زندگی میں خلل نہ ڈالیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات