ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 16:07

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ظفر حجازی نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے مقدمہ خارج کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم اور سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے ۔

(جاری ہے)

ظفرحجازی کی جانب نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظر انداز کر کے مقدمے خارج کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے ،لہذا اسے ختم کیا جائے، ظفر حجازی نے درخواست میں وفاق اور اسپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا ہے جنہوں نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔واضح رہے کہ دس نومبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :