عالمی مالیاتی فنڈ کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ وفد کا دورہ پاکستان ، وفد نے وزارت خزانہ کے حکام سے تکنیکی مذاکرات کے متعدد ادوار مکمل کر لئے،

مذاکراتی عمل میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خزانہ شاہد محمود جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیر لڈ فنگر نے کی مذاکرات کے آغاز پر سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد کو ملکی معیشت پرتفصیلی بریفنگ دی، وزارت خزانہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اقتصادی اشار یئے مثبت سمت میں گامزن ہیں، سیکرٹری خزانہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 15:12

عالمی مالیاتی فنڈ کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ وفد کا دورہ پاکستان ، وفد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) عالمی مالیاتی فنڈ کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وزارت خزانہ کے حکام سے تکنیکی مذاکرات کے متعدد ادوار مکمل کئے ہیں۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی عمل میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خزانہ شاہد محمود جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیر لڈ فنگر نے کی ۔

تکنیکی مذاکرات کے دوران میکرو اکنامک صورتحال ، توانائی کے شعبہ کی ترقی ، مالیاتی ، سماجی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کے آغاز پر سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد کو ملکی معیشت پرتفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اقتصادی اشار یئے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں حکومتی آمدنیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان نے ترقیاتی منصوبوں اور سماجی تحفظ پر سمجھوتہ کئے بغیر مالیاتی اہداف حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمہ کے حوالے سے جی ڈی پی کی 6فیصد شرح نمو پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سیکرٹری فنانس نے وفد کو سکوک اور یورو بانڈز کے حالیہ کامیاب اجراء کے بارے میں بھی بتایا ۔

آئی ایم ایف کے وفد نے میکرو اکنامک استحکام کے حصول کیلئے مختلف مسائل کے باوجود حکومتی کاوشوں کو سراہا۔ جمعہ کو وفد نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ سے ملاقات کی ۔ اپنے ہفتہ بھر کے دورہ کے دوران وفد نے وزارت تجارت ، ریلویز ، ادارہ شماریات ، اوگرا اور ایس ای سی پی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ وفد نے توانائی ، مصنوبہ بندی و اصلاحات ، سٹیٹ بینک ، ایف بی آر ، بی آئی ایس پی اور نیپرا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور مختلف اہم موضوعات پر تکنیکی مذاکرات کئے گئے۔

آئی ایم ایف کا پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا وفد رکن ممالک کی معیشت کی صورتحال کے جائزہ کیلئے ہر سال اجلاس منعقد کرتا ہے ، اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ فنڈ کے بورڈ کو پیش کرتا ہے ۔ آئی ایم ایف کے وفد نے 2013ء میں اپناآخری دورہ کیا تھا اور موجودہ دورہ تین سال کے وقفہ کے بعد کیا گیا ہے ۔ اب ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری آگئی ہے اور ملک کی اقتصادی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس سے عالمی برادری کے قومی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :