پاکستان سیاسی بحران کا شکار ،

گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، بیوروکریسی ،وزراء ایک شخص کو بچانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں‘ مصطفی کمال اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نااہل قرار دینے پر نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اگر اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:31

پاکستان سیاسی بحران کا شکار ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہے،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، بیوروکریسی اور وزراء ایک شخص کو بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نااہل قرار دینے پر نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اگر وہ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے لاہور پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور وائس چیئرمین افتخار رندھاوا بھی انکے ہمراہ تھے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور انہیں یہاں آکر خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی رہنے والی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کی،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،ملک میں صحت اورتعلیمی نظام کابراحال ہے اورہرسال پاکستان میں3لاکھ بچے بھوک سے مرجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی۔

بیوروکریسی اور وزرا ایک شخص کو بچانے کے لییکوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلی عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،اداروں کاحکم نہیں مانیں گے توملک نہیں چل سکتا،ایسے حالات میں بیوروکریسی بھی کام چھوڑدیتی ہے، ملک میں حکومت اورحکومتی ادارے نہیں چل رہے۔