قبلہ اول کو سازش کے تحت یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ‘ امریکی اعلان کی عالمی برادری نے بھرپور مذمت کی ‘ ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا‘ عالم اسلام کو آج پھر بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ‘ امریکی عوام نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے ‘ عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک بار پھر ایک ہونا پڑے گا ‘ حقیقی جہاد یہی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں ‘ سعودی عرب اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ‘ دنیا بھر میں ٹرمپ کے بیان پر غم و غصہ پایا جاتا ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا سکھر میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:25

قبلہ اول کو سازش کے تحت یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ‘  امریکی اعلان ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کو سازش کے تحت یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ‘ امریکی اعلان کی عالمی برادری نے بھرپور مذمت کی ہے ‘ ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا‘ عالم اسلام کو آج پھر بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ‘ امریکی عوام نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے ‘ عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک بار پھر ایک ہونا پڑے گا ‘ حقیقی جہاد یہی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں ‘ سعودی عرب اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ‘ دنیا بھر میں ٹرمپ کے بیان پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہفتہ کو خورشید شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے پر دنیا تنقید کر رہی ہے ‘ عالم اسلام کو ہونے والی سازشوں کے تناظر میں متحد ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

امریکی اعلان کی عالمی برادری نے بھرپور مذمت کی ہے ۔ مسلمان دنیاکے جس کونے میں ہوں ایک جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ‘ قبلہ اول کو سازش کے تحت یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی ‘ مسلمانوں کو ایک طرف دھکیلنا دنیا کیلئے خطرناک ہو گا۔

ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام سے ہی دنیا میں امن قائم ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ حادثاتی طور پر امریکی صدر بنے ہیں۔ امریکی عوام نے بھی ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹرمپ کے بیان پر غم و غصہ ہے۔ عالم اسلام کو آج پھر بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974ء میں عالم اسلام کے قائدین کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو پھر ایک ہونا پڑے گا۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ حقیقی جہاد یہی ہے کہ موجودہ حالات میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ دنیا بھر کے میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بیت المقدس کے معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے۔