عدالتی احکامات پر تھانہ شالیمار پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی بازیاب کرالیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:14

عدالتی احکامات پر تھانہ شالیمار پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی بازیاب کرالیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) ہائیکورٹ کے احکامات پر تھانہ شالیمار پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی بازیاب کرالیا۔رانا سلیم نامی شخصی کی اہلیہ کی درخواست پر ایف الیون ٹو میں پولیس نے چھاپہ مارا۔ایس ایچ او منیر جعفری نے حبس بے جا میں رکھے گے رانا سلیم کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

رانا سلیم کی اہلیہ کی درخواست پر ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے سماعت کی تھی۔پولیس چھاپے کے دوران دوملزمان شاہد اور یاسر گرفتار ، زاہد اور بابر فرار چھاپے کے دوران گھر اور گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بڑی کھپ بھی برآمد کرلی۔پولیس کی کاروائی میں 298 غیر ملکی شراب اور 180 بئیر کے ڈبے برآمد کرلے گئے۔پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :