نوا زشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،

اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا،مصطفی کمال اس وقت حکومت اور ادارے نہیںچل رہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں، سربراہ پی ایس پی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:14

نوا زشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2017ء) پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،ایک شخص کو بچانے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں،لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی،چیئرمین پی ایس پی کا کہناتھا کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلیٰ عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،اداروں کاحکم نہیں مانیں گے توملک نہیں چل سکتا،ایسے حالات میں بیوروکریسی بھی کام چھوڑدیتی ہے، ملک میں حکومت اورحکومتی ادارے نہیں چل رہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آکر خوشی ہوتی ہے، گزشتہ روزطاہرالقادری نے فون پرملاقات کی دعوت دی تھی ،آج سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے، طاہرالقادری ملنا چاہتے ہیں اور اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی بحران کاشکارہے،ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کی،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،ملک میں صحت اورتعلیمی نظام کابراحال ہے اورہرسال پاکستان میں3لاکھ بچے بھوک سے مرجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :