بھارت کی بجائے پاکستان میں کام کرنے کے بے پناہ مواقعے ہیں‘عریشمہ مریم

پاکستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے،لالی وڈ کو بالی وڈ کی طرح یرغمال نہیں ہونے دینگے‘انٹر ویو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:28

بھارت کی بجائے پاکستان میں کام کرنے کے بے پناہ مواقعے ہیں‘عریشمہ مریم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ بھارت کی بجائے پاکستان میں کام کرنے کے بے پناہ مواقعے ہیں۔پاکستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے ہیں۔لالی وڈ کو بالی وڈ کی طرح یرغمال نہیں ہونے دینگے۔بالی وڈ کو اس وقت انتہا پسندوں نے یرغما ل بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم ’’پدماوتی‘‘ کو دنیا کے عظیم سپہ سالار علا? الدین خلجی کی وجہ سے متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

ہندو مسلم لیڈروں کے نام سے ہی خوف کھاتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عریشمہ مریم نے کہا مجھے جو پیار ،محبت اور شہرت بطور پاکستانی مل رہی ہیں وہ کسی اور ملک کا شہری ہونے کے ناطے کبھی نہ ملتی۔میری خواہش ہے کہ ’’پدماوتی‘‘ جلد سینما گھروں کی زینت بنے میں اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھنے جا? گی۔