مقبوضہ بیت المقدس اورشامی تنازع ،روسی صدرپیوٹن ترکی جائیں گے

پیوٹن کی ایردوان سے ملاقات میں دیگر کئی اہم معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائیگی،روسی صدارتی محل

ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:12

مقبوضہ بیت المقدس اورشامی تنازع ،روسی صدرپیوٹن ترکی جائیں گے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازع پر مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدارتی دفتر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ پیوٹن ایردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، اس دوران دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور شام کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

روس کے صدارتی دفتر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنما باہمی تعاون سے متعلق موجودہ سوالات اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی عالمی مسائل بشمول مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور شامی تنازع کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :