صدر پیوٹن نے قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس کے پلانٹ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 10:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قطب شمالی کے مقام سابیٹا میں سیال قدرتی گیس کے انتہائی بڑے پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔روس کے نشریاتی ادارے کے مطابق قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس کے اس پلانٹ کی تعمیر پر 27 بلین ڈالر لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلانٹ قطب شمالی میں واقع شمالی روسی جزیرہ نما یامال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کے شروع ہونے کے بعد روس دنیا میں سیال قدرتی گیس کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن گیا ہے۔ پیوٹن کی موجودگی میں اس سیال گیس پلانٹ سے پہلا مال بردار بحری جہازبھی روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اب تک خلیجی ریاست قطر کو سیال گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تصور کیا جاتا تھا۔