Live Updates

عمران خان پارٹی قیادت پر ذاتی حملے بند کردیں ،پیپلز پارٹی کا انتباہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:20

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت پر ذاتی حملے بند کردیں ،ترجمان پی پی پی چودھری منظور نے عمران خان کے خطاب کر ردعمل میں کہا کہ ہم تو صرف پانی پیتے ہیں،نیازی بتائے وہ کیا پیتا ،کیا کھاتا اور کیا سونگھتا ہے۔

(جاری ہے)

جس بندے کی ٹکے کی آمدن نہیں وہ ٹکے ٹکے کی باتیں کرتا ہے،عمران خان ذاتیات پر حملے بند نہ کئے تو اسے بہت مہنگے پڑیں گے،ہم ذاتی نہیں سیاسی باتیں کرنا چاہتے ہیں, نیازی ہمیں مجبور نہ کرے ۔

ترجمان پی پی پی نے کہا کہ عمران نیازی کا ماضی اور حال کسی سے پوشیدہ نہیں ان کو سیاسی باتیں نہیں آتیں اس لئے ذاتی حملے کرتا ہے ،ہر ناکام جلسے کے بعد ہمیشہ بہکی بہکی باتیں کر تے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :