ڈزیزکمپارٹمنٹ پروگرام، گزشتہ چارہ ماہ کے دوران 6لاکھ 43ہزارجانوروں کو منہ کھر،گل گھوٹو،

پی پی آر،سی سی پی پی اور رانی کھیت سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ڈزیزکمپارٹمنٹ پروگرام کے تحت گزشتہ چارہ ماہ کے دوران 6لاکھ 43ہزارجانوروں کو منہ کھر،گل گھوٹو،پی پی آر،سی سی پی پی اور رانی کھیت سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدنواز ملک نے کہا کہ جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر سہولیات دی جارہی ہیں۔