کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 13،ناجائز منافع خوروں کو 21ہزارروپے جرمانہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 13،ناجائز منافع خوروں کو 21ہزارروپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ہریاں والا چوک،ڈی گرائونڈ،ڈھڈی والا،ملت روڈ،سوساں روڈاور دیگر علاقوں میں پھل وسبزی فروشوں،کریانہ سٹور،ملک شاپ کو چیک کیااوراوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :