ماہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میںطالب علموں کے مابین ضلعی سطح کا مقابلہ قرات ونعت خوانی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایات پرماہ ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کے زیراہتمام کالجوں وسکولوں کے طالب علموں کے مابین ضلعی سطح کا مقابلہ قرات ونعت خوانی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔مقابلہ قرات ونعت خوانی میں سکول وکالجز سے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور پوزیشن ہولڈرز ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لئے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خالد مسعود فروکہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن عبدالستار شاہ ودیگر افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء وطالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ نعت خوانی عشق رسولؐ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے جس سے ایمانی جذبوں کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے قراء اورنعت خواں طالب علموں کی خوش الحانی پر انہیں مبارکباد دی اور ان میں حوصلہ افزائی کے انعامات بھی تقسیم کئے۔