ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی تقریبات، طالب علموں کو سرکاری سطح پر صحت کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں آگاہی دی گئی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی جاری تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ مسلم ہائی سکول طارق آباد میں طالب علموں کو سرکاری سطح پر صحت کی دستیاب سہولتوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق ضلع کے سرکاری ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت اوررورل ہیلتھ سنٹرز سے علاج معالجہ کے لئے رجوع کرنے والے مریضوں کو وسیع طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس مقصد کے لئے اربوں روپے کے فنڈز سے جدید مشینری کی تنصیب کے علاوہ ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینک،ڈائیلاسز یونٹ اور دیگر جدید شعبے بھی کام کررہے ہیں۔دیگر مقررین نے صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔