کاشتکارفصل کو گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں،ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ فصل کو گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رہنمائی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد متاثرہ ٹینڈروں کی تلفی کے لئے کھیت میں بھیڑ بکریاں چرائیں اور باقی ماندہ ٹینڈوں،پتری کو اکٹھا کرکے تلف کردیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی جھڑیاں کاٹنے کے بعد کھیتوں میں ہل چلائیں تاکہ ان میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے اورکپاس کی فصل کی متاثرہ باقیات ختم ہوجائیں۔کپاس کے بنولے کو گلابی سنڈی کے لاروے اورپیوپوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایلومینیم فاسفائیڈ کی 30گولیاں فی ہزار مکعب فٹ رقبہ فیومیگیشن کریں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس حکمت عملی کو اپنا کر کپاس کی آئندہ فصل کو نقصان دہ کیڑوں کے حملے سے محفوظ کرکے اچھی کوالٹی کی کپاس کی بھرپور پیداوار کا حصول یقینی بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :