انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور پر سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کا صفایا کیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور پر سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کا صفایا کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر بلال احمد کی زیرنگرانی اینٹی ڈینگی ٹیموں نے قبرستانوں،کباڑخانوں،ٹائر شاپس،پودوں کی نرسریوں،کیاریوں،مختلف مقامات پر کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا کو چیک کرتے ہوئے کیمیکل ٹریٹمنٹ سے ان کی افزائش کو ختم کیا۔ٹیموں نے ان ڈور سرویلنس کرکے گملوں کے اردگرد،فریج کی ٹرے،پانی کی ٹینکیوں،واش رومز اور دیگر ممکنہ جگہوں کو بھی تفصیلی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :