ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ فیصل آباد میں آنریری ویلفیئر آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ فیصل آباد میں آنریری ویلفیئر آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمد یعقوب کے مطابق ریٹائرڈ جے سی اوز/این سی اوز جو سابقہ فوجیوں کی بے لوث خدمت کرنا چاہتے ہوں اپنے کاغذات کے ہمراہ دفتر آرمڈ سروسز بورڈ سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم 50سال اورزیادہ سے زیادہ 57سال کی عمر کے حامل جن کا کریکٹر مثالی،دوران سروس کوئی ریڈ انک انٹری نہ ہو اور میٹرک پاس آنریری ویلفیئر آفیسرزکی خالی آسامیوںکیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر041-9200723پررابطہ کیا جاسکتاہے۔