سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، چوہدری جاوید سلیم گجر

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) پا کستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر چوہدری جاوید سلیم گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نوازشریف نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کریڈ ٹ مسلم لیگ ن کے سر جاتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جب اقتدار میں آئی ہے اس حکومت نے ہمیشہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018کا الیکشن عوام کے ووٹوں کی طاقت سے جیتیں گے اپوزیشن مخالف جماعتوں کو ناکامی ملے گی مسلم لیگ ن کی جماعت اس ملک کی اصل خالق جماعت ہے جس نے پاکستان بنایا تھا اور اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے احتجاجی دھرنوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی ہے تحریک انصاف نے دھرنوں کی سیاست کو فروغ دیا اور عوام کیلئے کوئی آواز بلند نہیں کی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ وزیر اعظم بھی میاں محمد نوازشریف ہونگے پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پر میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :