گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اٹھارہ سالہ نوجوان نے زہریلی دوائی پی لی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اٹھارہ سالہ نوجوان نے زہریلی دوائی پی لی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ دولت پور میں گزشتہ روز اٹھارہ سالہ اظہر ولد ظفر علی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر زہریلی دوائی پی لی جس سے نوجوان کی حالت بگڑ گئی اظہر کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا۔