سرگودھا روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی، تیس سالہ خاتون جاں بحق

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:12

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) سرگودھا روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار تیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق صدیقیہ سٹاپ لالیاں کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار تیس سالہ نامعلوم خاتوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :