سرگودھا،ڈکیتی راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان سے مسرقہ موٹرسائیکلیں اسلحہ اور نقدی برآمد ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) ضلع بھرمیں ڈکیتی راہزنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے مسرقہ موٹرسائیکلیں اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر ملک محمد عثمان اعوان نے تھانہ جھال چکیاں میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھامحمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر خالد محمود گوندل اور ان کی ٹیم نے بین الاضلاعی پانچ رکنی ڈاکوؤںکے خطرناک گروہ کو سرغنہ زاہد عباس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ دیگرملزمان میں ساجد۔

مستنصر تصور۔ اور ابرار نامی ڈکیت شامل ہیں گرفتار ملزمان تھانہ بھاگٹانوالا، جھال چکیاں ،شاہ پور صدر سمیت ضلع حافظ آباد اور خوشاب میں وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے پانچ عدد موٹرسائیکل ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے یہ ملزمان تھانہ جھال چکیاں پولیس کو دس مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی ایس پی صدرنے کہا پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے انہوں نے بتایا کہ مزید بتایا کہ جھال چکیاں پولیس نے رواں ما ہ میںمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس شراب اور ہیروئن ، تین عدد کلاشنکوفیں 3 بندوق۔

پسٹل 16۔رائفل 4 اور 260 کارتوس برآمد کرکے انہیں جیل بھجوایا ۔جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جس کے سر کی قیمت چار لاکھ روپے مقرر تھی جو کہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا کو بذریعہ انٹرپول گرفتارکرلیا گیا۔ ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے اس شاندار کاروائی پر ایس ایچ او جھال چکیاں اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :