سیالکوٹ ،گونگے بہرے بچوں کو سکول لیجانے والی بس کا فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) گونگے بہرے بچوں کو سکول لیجانے والی بس کا فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ڈسکہ کے گونگے بہرے بچوں کی بسوں میں گارڈ تعینات اورکیمرے نصب ہو گئے مگر ڈسکہ کے اسپیشل بچے بس میں اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں 157 گونگے بہرے بچوں کے لئے ایک بس مختص ہے وہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے بس میں جگہ جگہ بڑے بڑے سوراخ ہیں اور یہ سوراخ اس جگہ جہاں بچے پاؤں رکھنے ہوتے ہیں مرمت نہ کروانے کی وجہ سے سیٹوں کی درمیانی جگہ پر ہول بن چکے ہیںجس سے معصوم بچے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں خوف کے مارے ان بچوں نے اشاروں سے سمجھایا کہ بس کے اندر سوراخ ہیں بس کی حالت خستہ ہے اور ہم گر بھی سکتے ہیں اگر بس کی حالت فوری درست نہ کی گئی تو کوئی بھی نہ خوشگوار واقع پیش آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کے نوٹس لینے پرضلعی حکومت نے بسوں میں کیمرے نصب اور گارڈز تعینات کرکے جان چھڑالی تھی ۔لیکن کسی نے بھی گوارہ نہ کیا کہ وہ بس کے دیگر حصوں کو چیک کریں اور اس کی ضروری مرمت کروائیں۔بچوں کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بس کی چیکنگ میں کوتاہی برتنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں موٹر وہیکل ایگزیمنر اور آر ٹی سیکرٹری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بس کو جلد از جلد مرمت کروایا جائے تاکہ بس میں سے گر کر معصوم بچے جاں بحق ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :