سیالکوٹ پولیس کی میڈیکل سکریننگ 1853 اہلکاروں میں سے 558مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) سیالکوٹ پولیس کی میڈیکل سکریننگ 1853 اہلکاروں میں سے 558مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 27تھانوں میں 1853پولیس اہلکار تعینات ہیں جن کی سیالکوٹ ،ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں تین روزہ میڈیکل سکریننگ کی گئی اس دوران انکشاف ہوا کہ 211پولیس اہلکاروں کو ہیپاٹائٹس ،323کو شوگر اور 24اہلکار دمہ جیسے مہلک امراض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ضلع سیالکوٹ کی آبادی 40 لاکھ پر محیط ہے جہاں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے لئے تین ہزار کی پولیس نفری درکار ہے جبکہ سیالکوٹ میں صرف 1853 اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں سے 300 کے قریب پولیس اہلکار وی آئی پی سکیورٹی پر معمور ہیںڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور کھانے کے اوقات مقرر نہ کئے گئے تو مزید اہلکار بھی بیماریوں میں ہوجائیں گے۔ ڈی پی او سیالکوٹ اسد سرفراز خان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے علاج کے لئے حکومت پنجاب کی ہیلتھ پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور محکمہ کو بیماریوں سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :