محکمہ حیوانات بلوچستان قلات ڈویژن کے زیراہتمام ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ تحصیل بسیمہ میں انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:04

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) محکمہ حیوانات بلوچستان قلات ڈویژن کے زیراہتمام ایک روزہ فری ویٹرنری موبائل کیمپ بمقام ناگ تحصیل بسیمہ میں انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر امور حیوانات عبدالمطلب محمد شہی نے ویٹرنری فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد یہاں کے مالداروں کو ان کی دہلیز پر مال مویشیوں کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

اس سلسلے میں ضلع واشک کے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور احیوانات ڈاکٹر محمداشرف عیسیٰ زئی اور اس کی ٹیم کی نگرانی میں ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کے مال مویشی جس میں اونٹ، بیل، گائے، بھیڑبکریاں، ودیگر مویشیوں کو اس کیمپ سے استفادہ کرکے ان کو علاج معالجہ سمیت ویکسینیشن دی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس دوران 2200سے زائد مال مویشیوں کا علاج معالجہ سمیت سینکڑوں مال مویشیوں کو ویکسینیشن کیا گیا تاکہ ا نہیں موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین ناگ حاجی میرعبدالمجید ساسولی، میرعزیز محمد ساسولی،حاجی عبدالوحید محمد حسنی سمیت دیگر علاقائی معتبرین اور مالداروں کی کثیر تعداد موجود تھے۔ علاقے کے لوگوں نے مالداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علاقے کے لوگوں نے محکمہ حیوانات کے اس اقدام کو سراہا جنہوں نے ضلع واشک کے دورافتادہ علاقوں میں خود آکر مال مویشیوں کا مفت علاج معالجہ کیا جارہا ہے جس سے مقامی سطح پر مالداروں کے مال مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :