سکھر پولیس نے 5اشتیاری ملزمان سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) سکھر پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ تلاشی کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر گشت کے دوران 8 روپوش 5 اشتہاری ملزمان سمیت 13 ملزمان کو گرفتار جبکہ11 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست میںلے لیا، گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے، سکھرپولیس کے ترجمان کیمطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے شہر بھرمیں امن امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے سخت احکامات دیے ہیں جن پر عملدرامد کرتے ہوئے اے ایس پی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں سٹی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات،چوراہوں پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی لی، متعلقہ کوائف مکمل نہ ہونے پر 40 سے زائد چالان کئے گئے ، جبکہ 45سے زائد موٹر سائیکلوں کو شک کی بنیاد پر تحویل میں لے لیا گیا ، اسنیپ چیکنگ کے دوران 30 سے رائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتارے گئے ، مذید براں مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی زبردست کارروائیوں کے دوران 8 روپوش ملزمان سمیت 6 اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیاجن میںتھانہ جنوجی سے عبدالوحید ،حسیب اللہ،عبداللہ،حمید شمبانی کو صالح پٹ میں کارروائی کے دورانمحمد زمان اور کمال شیخ کو ،سدھوجہ سے اشتہاری علی نواز کوتھانہ رضا گھوٹ سے اشتہاری ملزم عبدالحفیظ کو تھانہ سنگرار کی حد سے روپوش ایاز ، مختیار منگی، نصیر،چھٹو ،ڈتو ڈریھو اورمنیر لوڈھڑو کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلز سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برامدکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :