کمشنر سکھر کا ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو کا دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)کمشنر سکھر محمد عثمان چاچڑ نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سیداعجاز علی شاہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو کا دورہ کیا ، اس موقع پر کمشنر سکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ضلع کی بہت بڑی اسپتال ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ عوام کو صحت کی جو سہولتیں ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک آپریشن تھیٹر ناکارا بنا ہوا ہے، صفائی کا کوئی انتظام نہیں ، ڈائلاسز سینٹر سمیت مختلف شعباجات کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ او سمیت ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کی اسپتالوں کی حالت بہتر بناکر عوام کی صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی وہ اپنی اپنی تحصیلوں کی اسپتالوں کا جائزہ لیتے رہیں۔