جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) جیکب آباد پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور موٹر سائیکل برامد کر لی، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کے احکامات کے تحت ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر محمد شریف مھر، انچارج سی آئی اے جیکب آباد انسپکٹر امتیاز احمد تھیبو اورا یس ایچ او تھانہ آباد سب انسپکٹر منظور احمد مستوئی کی سربراہی میں پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 4 رکنی گروہ گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ، 4 پسٹل، 5 کلو چرس، 2 موبائیل فون، 4500 نقد رقم اور 4 چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں عامر ولد امیر حمزہ جکھرانی، میر ولد ارباب جکھرانی، عمر ولد ھوتو جکھرانی اور ملوک ولد حبیب اللہ ٹالانی شامل ہیں، دوران تفتیش گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں پہ پولیس چھاپوں کے دوران مندرجہ ذیل 4 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیںموٹر سائیکلیں اور نقدی برامد کی، ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے اپنے آفیس میں پولیس کے ہاتھوں برامد شدہ موٹر سائیکلوں اور رقم ان کے اصل مالکان کے حوالے کردی، مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد اور پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور جیکب آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جیکب آباد نے کامیاب کاروائی پر پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :