شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر کاسکھر اور لاڑکانہ ریجن کے کالجوں میںجاری سالانہ امتحانات کا دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے یونیورسٹی کے ملحقہ کالجوں میںجاری سالانہ امتحانات کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر اور گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس ، سائنس اور کامرس کالج سکھر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امتحانات دینے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات قوم کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تعلیم کامیابی اور ترقی کی کنجی ہے۔ ترقی یافتہ اقوام اپنی افرادی قوت کا بہتر استعمال کرکے کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچتی ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ پر بھروسہ کریں کاپی کلچر نے ملک کی تعلیم کو سخت نقصان پہنچایا ہے لہذا طلبہ و طالبات نقل سے پرہیز کریں ۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے ناظم ِ امتحانات کو ہدایت کی کہ امیدواروں کیلئے بیٹھنے کے بہتر انتظامات، صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔