تھانہ پنوعاقل کی حدودمیں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ضلع سکھرکے تھانہ پنوعاقل کی حدود تلوں کھاجی کے باغ کے قریب پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو محبوب عرف خان کلوڑ کو زخمی حالت میں معہ اسلحہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی ملزمان فرار ہو گئے ،، پولیس ترجمان کیمطابق گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل،میگزین سمیت اور5گولیاں ایک مسروقہ موٹرسائیکل سمیت کئی موبائل برآمد کیے گئے ہیں، زخمی ملزم کو تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کیمطابق یہ چوری و ڈکیتی کی واردات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :