نیب سکھر کی جانب سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر سکھر میں آگاہی ہفتہ منایا جارہا ہے

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) نیب سکھر کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد 09دسمبر کو انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منانے کے سلسلے میں آگاہی ہفتہ منایا جا رہا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس ضمن میں( آج) 09دسمبر 2017 کو ڈی جی نیب سکھر کی سربراہی میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس کا مقصد شہریوں کو کرپشن کے خلاف آگاہی دینا ہے تا کہ لوگ اس مقصد میں شریک ہو سکیں اور ملک کو کرپشن کی لعنت سے چھٹکارہ دلایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر 09دسمبر2017 کو صبح 9بجے نیب آفس سکھر سے آئی بی اے سکھر تک آگاہی واک منعقد کی جائے گی جس کی سربراہی ڈی جی نیب فیاض احمد قریشی کریں گے ،جس میں یونیورسٹییز ، کالجز ، اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے اور مختلف اداروں کے افسران شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں ساڑھے نو بجے اینٹی کرپشن سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر فیاض احمد قریشی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :