سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز کی سالانہ بندش کا اعلان

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:02

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر نظیر احمد مہر کی جانب سے بیراج کی سالانہ بندش 06جنوری 2018 سے جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق چیف انجینئرسکھر بیراج نظیر احمد مہر کی جانب سے سکھر بیراج کی کینالز میں آباد ہونے والی زمینوں کے کسانوں اور آ بادگاروں کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ سالانہ انسپیکشن اور انفرا اسٹرکچر کی ضروری مرمت کے سلسلے میں سکھربیراج سے نکلنے والی تمام کینالز 6جنوری سے 20جنوری 2018تک)دونوں تاریخوں والے بروز بھی )تک بند رہے گی۔

مذکورہ عرصے کے دوران سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز جس میں این ڈبلیو کینال، دادو کینال ، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال ،روہڑی مین کینال، نارا کینال اور اس سے متصل دیگر کینالز اور شاخوں میں پانی بند رہیگا۔