نیب کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کیلئے سی ویو پر واک کا اہتمام، شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

کرپشن کے خاتمے لئے نیب کردار ادا کرتا رہے گا، ہم نے آنے والے کل کو کرپشن سے پاک کر نا ہے،کرپشن مختلف طریقوں سے ہوتی ہے ،کرپشن معمولی چاہیے پانی سے شروع ہوکر اربوں تک پہنچ جاتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ کرپشن کو ہر سطح پر ختم کردیں،ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے لئے نیب کردار ادا کرتا رہے گا،جمعہ کو،قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام سی ویو پر واک کا انعقاد کیا گیا ،واک کے شرکا نے نیب کے ساتھ ملکر کرپشن کے خلاف جہدوجہد کرنے کا عزم کیااس موقع پرڈی جی نیب الطاف باوانی ،سابق کپتان جاوید میاں داد سلیم یوسف ،ماہر تعلیم عطاالرحمان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آنے والے کل کو کرپشن سے پاک کر نا ہے،کرپشن مختلف طریقوں سے ہوتی ہے ،کرپشن معمولی چاہیے پانی سے شروع ہوکر اربوں تک پہنچ جاتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ کرپشن کو ہر سطح پر ختم کردیں،اس کے لئیے ہم نیوٹرل طریقے سے کام کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی دباو کو خاطر میں نہی لاتے ،ہم بغیر کسی دباو کے کیسوں کو لیکر چلتے ہیں ،نئے چئیر مین نے بھی ہمیں زیرو ٹالرنس کا حکم دیا ہے ،ہم نے حکومت کا تین سو ملین روپے لوٹی ہوئے واپس لائیے ہیں ،ڈی جی نیب سندھ الطاف باونی نے کہا کہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز ہماری کارکردگی کی گواہی ہے،لوٹے ہوئیے پیسے جو واپس لاتے ہی۔

(جاری ہے)

وہ حکومت کو واپس کئے،انہوں نے کہا کہ نیب کا کام کرنے کا طرقیہ کچھ الگ ہوتا ہے ہماری تحقیقات جامع ہوتی ہی۔ جس کی وجہ سے کیسوں کی تفتیش میں زیادہ ٹائم لگتا ہے ،نیب کراچی ایک سو پندرہ انکوائری کر رہا رہا ہے ایک سو بیس کیس کی تفتیش پور ہی ہیں ،سو سے زیادہ کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،ہماری ساری انکو ائری اور تحقیقات کا طرقیہ کار ایسا ہے کوئی اس ہر اثر انداز نہیں ہوسکتا ،ہم اپنے مروجہ طریقہ کار کے تحت کام کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں زیر کرپشن چاہتے ہیں م کرپشن ختم ہوگی تو ملک میں ترقی اور ترقیاتی کام ہوں گے کرپشن کے زیادہ کیسز ترقیاتی کاموں میں ہوتی ہے ،سندھ میں جو بدحالی ہے اس کی وجہ کرپشن اور فنڈز کا درست جگہ استعمال نہ ہونا ہے، نیب تقریب سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح پاکستان سے چمٹ گئی ہے ہمیں ملکر اس دیمک کا خاتمہ کرنا ہوگا ،ہم آج کرپشن کی وجہ اس نہج پر پہنچ گئیے کہ فیصلہ کرنا ہوگاہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو بچانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا ،کرپشن کی وجہ میں آج کی کرکٹ میں مس فٹ ہوں لوگوں کے گھروں سے نوے کروڑ نکلتے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :