سندھ بھر کے ہر پانچ میں سے دو بچے وزن کی کمی اور ہر سات میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکا ر ہے،ذیشان شیخ

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) بی سی سی ایکسپرٹ نیو ٹریشن سپورٹ پروگرام سندھ زیشان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے ہر پانچ میں سے دو بچے وزن کی کمی اور ہر سات میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکا ر ہے ،نیو ٹریشن سپورٹ پروگرام کے تحت کراچی میں مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیز صرف 29 فیصد بچے ایسے ہیں جنہیں ماں کا دودھ میسر آتا ہے ،انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غذائی قلت کی وجہ سے صوبہ سندھ میں ایک ہزار بچوں میں سے 82 بچے اپنی پہلی سالگرہ اور 104 بچے ا پنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہر مر جاتے ہیں ،امید طاہر کی گئی کہ کمیونٹیز اور مرکز ،سہولت وتعاون کی بنیار پر قائم غذائی قلت مسئلے کی آگاہی اور تدارک کی یہ مہم زرائع ابلاغ کا بھرپو استعمال کرتے ہوئے اردو اور سندھی دونوں زبانوں میں دستاویزی فلموں ،ترانوں ،ڈراموں اور ایک فیچر فلم سمیت دیگر بہت سے تخلیقی زاویوں سے قابل زکر نتائج کے حصول میں مفید اور معاون ثابت ہوگی۔

#

متعلقہ عنوان :